نئی دہلی : کاروباری دنیا کے بڑے گروپ ٹاٹا سنس نے حیرت انگیز طور پر سائرس
مستری کو آج کمپنی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیا۔ ان کی جگہ گروپ نے رتن
ٹاٹا کو چار ماہ کے لئے عارضی چیئرمین مقرر کیا ہے۔ اس دوران پانچ رکنی
ایک ریسرچ کمیٹی نئے چیئرمین کی تقرری کرے گی۔ خیال رہے کہ مستری کو نمک سے لے کر ٹرک بنانے والے 100 ارب ڈالر کے اس گروپ
کی قیادت چار سال پہلے سونپی گئی تھی ۔ مستری نے 29
دسمبر 2012 کو رتن
ٹاٹا کی جگہ اس کمپنی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ریسرچ کمیٹی میں رتن ٹاٹا کے علاوہ صنعت کار وینو شری نواسن، بین کیپٹل
پرائیویٹ ایکوئٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر امت چندرا، امریکہ میں ہندوستان کے
سابق سفیر رونین سین اور واربك مینو فیکچرنگ گروپ کے چیئرمین اور لارڈ کمار
بھٹاچاریہ شامل ہیں ۔ گروپ کی کاروباری کمپنیوں میں سی ای او کی سطح
پرکوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔